کرشنا پریہ کوارٹر فائنلس میں داخل

حیدرآباد ۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اُبھری ہوئی ٹینس اسٹار کے ہری کرشنا پریہ نے تلنگانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے گجرات کے اتل ٹاؤن میں جاری آل انڈیا سینئر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کی ۔ کرشنا پریہ نے چوتھے مقام کی حامل مہاراشٹرا کی کھلاڑی ویوتی دیو اثالے کو 21-15، 15-21، 21-16 سے شکست دی ۔ گوپی چند اکیڈیمی میں تربیت یافتہ سری کرشنا نے حالیہ منعقدہ پریمیئر بیڈمنٹن لیگ میں چینائی کی نمائندگی کی تھی ۔