لندن۔26؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کینز میچ فکسنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں میٹرو پولیٹن پولیس سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گئے۔ سابق کرکٹر لوونسنٹ اور کپتان برینڈن مکالم نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنے بیانات میں مسٹرایکس کا ذکر کیا ہے جس نے انہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔ اس معاملے میں کینس کا نام سامنے آ رہا ہے۔ سابق آل راونڈر تحقیقات کے سلسلے میں لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں میٹرو پولیٹن پولیس دوبارہ ان کا بیان لے گی۔ کینز اینٹی کرپشن یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے اخبار کے مطابق کینس کو لندن میں گرفتار نہ کرنے کی تحریری ضمانت دی گئی ہے۔ 43 سالہ کرس کینس کو رچرڈ ہیڈلی کے بعد نیوزی لینڈ کا دوسرا بہترین آل راونڈر قرار دیا جاتا ہے۔
جرمنی 24 سال کا قحط ختم کرنے کوشاں
برلن۔ 26؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ جرمنی کی فٹبال ٹیم برازیل کا اس مقصد کے تحت سفر کررہی ہے کہ وہ اب فیفا ورلڈ کپ میں تیسرے یا چوتھے مقام کی بجائے خطاب کے 24 سالہ قحط کو ختم کرے۔ جرمنی کو گزشتہ دو ٹورنمنٹس میں مسلسل سیمی فائنل میں شکست ہورہی ہے، تاہم اس مرتبہ وہ برازیل میں سیمی فائنل سے ایک ختم آگے بڑھتے ہوئے چوتھے ورلڈ کپ خطاب کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔