کرسچن مائیکل کی تحویل میں چار دن کی توسیع

نئی دہلی 15 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج وی وی آئی پی آگسٹا ویسٹ لیڈ ہیلی کاپٹر اسکام میں مبینہ درمیانی فرد کرسچن مائیکل کی تحویل میں چار دن کی توسیع کردی ہے ۔ 57 سالہ برطانوی شہری کرسچن مائیکل کو خصوصی جج اروند کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے جج سے کہا تھا کہ مائیکل سے کچھ دستاویزات کے ساتھ مزید پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے اس لئے اسے مزید پانچ دن کی تحویل میں دیا جائے ۔ جج موصوف نے ملزم کی تحویل میں چار دن کا اضافہ کردیا ہے ۔ مائیکل کو 4 ڈسمبر کو ہندوستان لایا گیا تھا اور دوسرے دن اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کیلئے سی بی آئی کی تحویل میں دیدیا گیا تھا ۔ بعد ازاں اس میں مزید پانچ دن کی توسیع کی گئی تھی ۔ ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی کی جانب سے مختلف پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں۔