لزبن۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو کو ملکی خدمات کے اعتراف میں پرتگال میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والی تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ریئل میڈرڈ کے فارورڈ”آرڈم ڈوانفنٹ ڈوم ہنریک” ایوارڈ پرتگال کے صدر اینیل کواکوسلوا سے حاصل کریں گے۔ انہیں یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو بہتر بنانے اور آنے والی نئی نسل کیلئے مثال قائم کرنے کے اعزاز میں دیا جائے گا۔ یہ تقریب زیورخ میں میلان ڈی او اور سوئٹزر لینڈ میں 13 جنوری کو منعقد ہو گی۔ رونالڈو جس نے بیلن ڈو 2008ء میں جیتا تھا، ان تین کھلاڑیوں بارسلونا کے لیونل میسی اور بائرن میونخ کے فرینک ریبری میں شامل تھے جنہیں 2013ء کے اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔
چینائی اوپن ٹینس میں اعصام الحق کو شکست
چینائی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی چینائی اوپن ٹینس مینس ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ اعصام اور بوپنا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں روس اور ہندوستان کے کھلاڑیوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینس ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ہندوستانی جوڑی دار روہن بوپنا کی جوڑی کا مقابلہ روس کے کیرن خاچانوو اور ان کے ہندوستانی جوڑی دار ساکتھ مائنینی سے تھا۔ قسمت نے اعصام اور بوپنا کا ساتھ نہ دیا اور حریف جوڑی نے 7-5، 6-2 اور 12-10 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔