کرسٹن بنگلور کے کوچ مقرر

بنگلور۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور نے گیری کرسٹن کوکوچ مقررکردیا اور وہ نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی جگہ لیں گے۔ سابق جنوبی افریقی اسٹارکرسٹن اس سے قبل بنگلور کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ کام کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ کرسٹن 2008 تا 2011 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہے اور ان کی سرپرستی میں ہندوستان نے 2011 کا ورلڈکپ جیتا تھا۔