اسٹٹگارٹ۔ 28 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کی نامور ٹینس اسٹار انجلیک کربر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ڈنمارک کی ممتاز کھلاڑی کیرولین ووزنیاکی کو 3-6، 6-1، 7-5 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ورلڈ ٹی ٹی : ستھیان سنگلز مین ڈرا میں داخل
سوزو ( چین ) ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے جی ستھیان نے اپنا اچھا مظاہرہ برقرار رکھا اور ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپس میں آج یہاں مینس سنگلز ایونٹ کے مین ڈرا کیلئے کوالیفائی ہوگئے۔ دنیا میں 188 ویں رینک کے حامل ستھیان نے چلی کے فلپ اولیواریس کو 11-7، 11-8، 11-8، 11-4 سے اپنے فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں ہرا کر مین ڈرا میں جگہ پالی۔ مگر مین ڈرا میں سخت اوپننگ راؤنڈ مقابلہ ستھیان کا منتظر ہے کیونکہ انھیں سویڈن کے عالمی نمبر 64 گیریل پار سے کھیلنا ہے۔ دیگر ہندوستانی سانیل شٹی کوالیفائرز کا آخری راؤنڈ ہار گئے۔