کراٹے فری سمر کیمپ کا افتتاح

محبوب نگر /13 مئی ( اسٹیٹ سماچار ) محبوب نگر ضلع میں پچھلے 15 سالوں سے کنگ بوڈوکان کراٹے کلب گرمائی تعطیلات میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے فری سمر کیمپ کا اہتمام کرتے آرہے ہیں ۔ آج 11 بجے دن این پی وینکٹیش سرپرست اعلی کلب نے گورنمنٹ ہائی اسکول گاندھی روڈ میں کراٹوں کا فری سمر کیمپ کا افتتاح عمل میں لایا ۔ این پی وینکٹیش نے افتتاح انجام دیا ۔ جناب محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی بانی کلب نے گرمائی کورس میں شرکت کرنے والے بچوں کا تعارف کروایا ۔ سید تقی الدین سکریٹری جہانگریس ، محمد شوکت علی کونسلر ، محمد آصف علی ، تروپتیا ، محمد الیاس مجاہد ، محمد عثمان ، محمد منیر ، احتشام الدین ، محترمہ مسکان بیگم اور دیگر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر جناب محمد جہانگریس پاشاہ قادری بانی کلب نے خواہش مند طلبہ و طالبات کو مفت کراٹنے کورس حاصل کرنے کیلئے 9849301171 پر ربط کرسکتے ہیں ۔