کلواکرتی /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی اردو گھر میں یہاں کے بریلینٹ اور دیگر اسکولس میں کراٹے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کے امتحانات منعقد ہوئے تھے جسمیں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ایم ایل اے ، ایم ایل سی ، سابقہ ایم ایل اے اور ٹی آر ایس ضلع صدر ایس آئی کی موجودگی میں بیلٹ اور سند عطا کی گئی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹر ومشی نے کہا کہ کراٹے حفاظت خود اختیاری کیلئے بہت ہی اہم ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ صحت و تندرستی کیلئے بھی بہت اہم ہے ۔ صحت اور تندرستی کے ذریعہ جہاں انسان بغیر بیماری اور تکالیف کے زندگی گذارتا ہے وہیں پر ذہنی نشو و نما میں کافی ترقی ہوئی ہے ۔ ان تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی جنہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح ایم ایل سی کے نارائن ریڈی نے کہا کہ آج کل کے حالات میں یہ ہنر ہر ایک کو سیکھنا ہی ضروری ہے ۔ خاص کر بچیوں اور خواتین کو کیونکہ چوری ، چھیڑ چھاڑ اور زور زبردستی بہت زیادہ چل رہی ہے ۔ ایسے موقعود پر یہ کراٹے ان کیلئے ایک بہترین فن ثبات ہوتے ہیں اور طلبہ کیلئے اس میں آگے ایسے موقعوں پر یہ کراٹے ان کیلئے ایک بہترین فن ثابت ہوتے ہیں اور طلبہ کیلئے اس میں آگے چل کر بہت مواقع ہیں کہ ریاستی اور ملکی مقابلوں میں میں حصہ لیکر علاقے کے ساتھ ساتھ ریاست اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ طلبہ سے گذارش ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اس پر بھی محنت اور جستجو سے سیکھیں اور آگے ترقی کی منزلوں پر پہونچیں ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ، ایم ایل سی کے نارائن ریڈی ، EX MLA جئے پال یادو ، ضلع ٹی آر ایس صدر شیو کمار ، محمد الیاس ، سید اشفاق ، اور دیگر موجود تھے ۔