نئی دہلی ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی سربراہ اے کے کجریوال پر آج جنوبی دہلی کے تگڑی میں منعقدہ ریالی میں ایک نوجوان نے پتھر پھینکا تاہم سابق چیف منسٹر دہلی کو کوئی گزند نہیں پہنچی ۔ انہوں نے اس حملہ کے لیے بی جے پی کو مورد الزام قرار دیا ۔ حلقہ اسمبلی دیولی میں کجریوال انتخابی ریالی سے مخاطب تھے کہ اچانک ایک بیس سال کے نوجوان نے انہیں پتھر پھینک مارا ، مقامی عام آدمی پارٹی کارکنوں نے اسے روکدیا جس کے نتیجہ میں وہ پوڈیم کے قریب گرپڑا ، اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ بی جے پی خوفزدہ ہے اور پریشانی کے عالم میں ایسی حرکتوں پر اتر آئی ہے ۔۔