کتھلا پور جڑچرلہ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ابراہیم پٹنم منڈل کے مختلف دیہاتوں میس سی سی رڈ اور ڈرینج کی تعمیر ی کاموں کیلئے زیڈ پی 13 ویں سالانہ سنگھم فنڈس منظور کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ سکریٹری ٹی آر ایس کے دسرتھ ریڈی نے جمعہ کو اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بنڈہ لنگا پور میں سی سی روڈ کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ ابراہیم پٹنم کے وڈرا کالونی میں سی سی روڈ کیلئے 2 لاکھ، راجیشور پیٹ میں دو سی سی روڈ کی اور ڈرینج کی تعمیر کیلئے 6.50 لاکھ ستکا پلی میں 2 جگہوں پر سی سی روڈ کی تعمیر کیلئے 6 لاکھ روپئے منظو ر ہوئے ۔