کتھلاپور /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )افسوس سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ اس منڈل میں جملہ 18گرام پنچایت ہیں اور جملہ 43اسکولس ہیں جس میں صرف ایک ہی اردو میڈیم اسکول ہے باقی تمام تلگواسکولس ہیں اس منڈل کے مسلم آبادی والے گرام پنچایتس سرکونڈہ،گمبھرپور،دولور،تانڈریال اور بھوشن راؤپیٹ ہیںان تمام میں صرف اور صرف سرکونڈہ میں ایک پرائمری اسکول ہے ۔اس منڈل کے مسلم طلباء تلگو میڈیمس میں زیر تعلیم ہیںخصو صاََ تانڈریال کے مسلم طلباء۔ حکومت تلنگانہ اور ضلع کریم نگر کے D.E.Oسے مطالبہ ہے کہ گرام پنچایت تانڈریال میں اردو اسکول فراہم کیا جائے۔