ونپرتی ۔ 28 جنور ی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر فرد بالخصوص نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی مصروفیات میں کچھ نہ کچھ وقت فارغ کرکے کتابوں کا مطالعہ کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ونپرتی اے آئی سی سی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر جی چناریڈی نے کیا ۔ مستقر ونپرتی کے پالی ٹکنیک کالج کے احاطہ میں گزشتہ 6 روز سے ونیتا جیوتی مہیلا سنگم کے زیراہتمام منعقدہ بک فیر کے اختتام کے موقع پر سمینار سے ایم ایل اے نے خطاب کیا ۔ اس سمینار کی صدارت وینا جیوتی مہیلا سنگم کے ریاستی صدر محترمہ قمرالرحمن نے کیا ۔اس موقع پر ایم ایل اے نے کہاکہ آج کے مصروف ترین دور میں پچھلے لوگوں کی زندگیوں کو جاننا اور پچھلی تاریخ کو معلوم کرنا ہر شخص کے بس کی بات نہیں ہے لیکن ہر فرد بالخصوص نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کچھ نہ کچھ وقت فارغ کرتے ہوئے پچھلی تاریخ کو جانے کیونکہ نوجوان پچھلی تاریخ سے ناواقف ہونے کی وجہ سے گمراہی کا شکار ہورہے ہیں۔ پچھلی تاریخ اور گزشتہ گذرے ہوئے حالات کو جاننے کا واحد راستہ کتابوں کا مطالعہ کرنا ہے جس کیلئے وینا جیوتی مہیلا سنگم کے زیراہتمام بک فیر کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ونیتاجیوتی مہیلا سنگم کے ریاستی صدر قمرالرحمن کو بک فیر کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر آر ڈی او رام چندر ، ایم پی پی شنکر نائیک ، وجئے بھاسکر ، سرینواس گوڑ ، ڈی چندریا ، دھنا لکشمی ، محمد بابا کوآپشن ممبر بابو میاں کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔