کبھی غلط کام میں ملوث نہ ہوا : رائنا

نئی دہلی ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) للت مودی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہ انھوں نے کسی بزنسمین سے رشوتیں قبول کئے، ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا نے آج کہا کہ وہ سابق آئی پی ایل کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہے ہیں اور زور دیا کہ وہ کبھی کسی غلط کاری میں ملوث نہیں ہوئے۔ رائنا نے اسپورٹس منیجمنٹ فورم ریتی اسپورٹس جس کے ساتھ وہ وابستہ ہیں ، اُس کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میرے تعلق سے حالیہ میڈیا رپورٹس کے تناظر میں میں دنیا بھر میں میرے پرستاروں کو واقف کرانا اور یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں نے ہمیشہ صحیح جذبے سے کھیلا ہے اور دیانتداری کا مظاہرہ کیا۔ میں کبھی کوئی غلط کام میں ملوث نہیں رہا ہوں اور میرے خلاف تمام الزامات جھوٹے ہیں، میں قانونی کارروائی پر غور کررہا ہوں۔