حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بھارتی ایرٹیل لمٹیڈ ٹیلی کام کمپنی نے آج کوٹیک ریسپانس QR کوڈ کے ساتھ دنیا کے پہلے پیپر ریچارج کوپن ’ اسمارٹ پیاک ‘ کا آغاز کیا ۔ آندھرا پردیش کے ایرٹیل پری پیڈ موبائیل صارفین کے لیے یہ پیشکش دستیاب رہے گی ۔ ایرٹیل کی اس ’ اسمارٹ پیاکس ‘ کوپن کے ذریعہ صارفین صرف دو سکنڈ میں اپنے موبائیل کو ریچارج کرسکیں گے جب کہ انہیں 16 ڈجٹپن نمبر ڈائیل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ اپنے موبائیل پر QR کوڈ ریڈر لائیں ، ریچارج کوپن کو QR کوڈ کے لیے اسکراچ کریں اور پھر app کے ساتھ کوڈ کو اسکان کریں ، ok کلک کریں ، QR کوڈ اسکاننگ ہونے کے بعد آپ کو ریچارج کے بارے میں ایک پیام آئے گا ۔ اسمارٹ پیاک ریچارج کوپن صارفین کو 2G اور 3G فوائد کے ساتھ 25 روپئے میں دستیاب رہے گا ۔۔