کا افتتاحFashion unlimited فیشن اینڈ لائف اسٹائل نمائش

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : فیشن ان لمٹیڈ ڈیزائنر نمائش کا ہوٹل تاج دکن حیدرآباد میں اداکارہ شروتی نے افتتاح کیا ۔ یہ نمائش شانتی کتھرا وانم کی جانب سے پیش کی جارہی ہے جو آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک فرسٹ جنریشن فیشن انٹرپرنیئر ہیں جنہوں نے فیشن اینڈ لائف اسٹائل نمائش ، فیشن ان لمٹیڈ کو فروغ دیا ہے ۔ وہ ایک ایم این سی ایمپلائی سے فیشن پروموٹر بن گئی ہیں اور انہیں فیشن میں اچھی مہارت حاصل ہے ۔ فیشن ان لمٹیڈ لکثرری اشیاء کی خریداری کرنے کی ایک نمائش ہے جس میں حیدرآبادی خواتین کی پسند کو ملحوظ رکھا گیا ہے ۔ اس نمائش میں بنگلور ، ممبئی ، کلکتہ ، دہلی وغیرہ سے ڈیزائنرس ان کے پراڈکٹس کی نمائش کریں گے ۔ اس طرح Fashion Unlimited میں ہندوستان کے فیشن اور گلیمر کو پیش کیا جائے گا ۔ فیشن ان لمٹیڈ میں جو ایک نمائش و فروحت ہے ، ملک بھر سے ڈیزائنرس ڈیزائنر ویر ، ڈیزائنر جیولری ، ہوم ڈیکور ، کڈس ویر اور فیشن اکسیسریز کے حالیہ کلکشن کی نمائش و فروخت کریں گے ۔ جہاں ہینڈ کرافٹیڈ میٹالک اور نان میٹالک جیولری قیمتی نگینوں کے ساتھ ، ایتھینک جیولری ، چوڑیاں ، پینڈنٹس ، بریسلیٹس ، ایر رنگس ، ڈیزائنر اور ہینڈ ایمبرائیڈرڈ ساریز ، ڈیزائنر بلاوزس ، ڈیزائنر سلور جیولری ، ڈریس ڈیزائنر میٹرئیلس ، لیدر فرنشنگ ، ہوم اکسیسریز ، تسار اینڈ سلک ساریز چندیری کے روایتی ہینڈلومس ، ممبئی کے فٹ ویر ، جارجیٹ ڈیزائنر کرتیس ، کاسمیٹکس ، گفٹ آرٹیکلس ، کچن اکسیسریز وغیرہ ایک چھت کے نیچے دستیاب ہوں گے ۔۔