کاکول بوٹ کیمپ سے پاکستانی کرکٹرس کو فائدہ ہوا : گرانٹ لوڈن

کراچی۔یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹرینرگرانٹ لوڈن کھلاڑیوں کی فٹنس سے کافی مطمئن نظر آئے۔ان کا کہنا ہے کہ کاکول بوٹ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کافی مدد ملیگی۔قومی ٹیم کے فٹنس ٹرینر گرانٹ لوڈن کا کہنا تھا کہ کاکول کے بوٹ کیمپ کیبعد کھلاڑیوں نے سائوتھمپٹن میں کافی ٹریننگز کی ہیں ،اب ٹاونٹن مین کھلاڑی ایک بار پھر سخت ٹریننگ کررہے ہیں۔انہیں ڈرلنگ اور ٹائم ٹرائل ٹریننگز کروائی جارہی ہیں، ساتھ ہی فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جارہے ہیں جس سے کھلاڑیوں کی فٹنس میں نمایاں بہتری نظر آئی ہے اور رزلٹ بہتر فٹنس کی صورت میں نظر آرہا ہے۔گرانٹ لوڈن نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی محنت دیکھ کر بہت خوش ہیں ،انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فٹنس کا کردار اہم ہوگا،امید ہے کھلاڑی ایسی ہی محنت جاری رکھیں گے۔