کاچیگوڑہ میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز) گھریلو اخراجات کے لئے رقم جمع کرنے والی 45 سالہ رکمنی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ رکمنی رتنانگر کاچیگوڑہ علاقہ کے ساکن نرسمہا کی بیوی تھی۔ جو شرابی شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آ چکی تھی اور گھریل اخراجات کیلئے شوہر کے علم میں لائے بغیر رقم جمع کررہی تھی اور اس نے چٹی میں ادا کررہا تھا اس بات کا علم ہونے پر شوہر مزید ظلم کرنے لگا اور رقم شراب کیلئے دینے کی ضدکررہا تھا، جس نے تنگ آکر رکمنی نے 30 اکٹوبر کے دن باتھ روم آئسیڈ کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔