کانگریس ہندوستان سے انتخابات لڑ رہی ہے یا پاکستان سے ، امیت شاہ کا سوال

بھوبنیشور۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کشتی کے واقعہ سے کانگریس کے بارے میں شک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ وہ اپوزیشن پارٹی سے جاننا چاہتے ہیں کہ وہ ہندوستان سے انتخابات لڑ رہی ہے یا پاکستان سے ۔ اوڈیشہ کے اپنے اولین دورہ کے موقع پر امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کا فرض ہونا چاہئے کہ وہ فوج کی حوصلہ افزائی کرے اس کے بجائے وہ این ڈی اے حکومت میں حامیاں تلاش کررہی ہیں حالانکہ حکومت دہشت گردی کو کچلنے کا پختہ اراداہ کئے ہیں۔ وہ مہا سنگرام جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔