نئی دہلی26اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سی بی آئی کے معاملے پر مظاہرہ کررہی کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی موضوع نہیں ہے اسلئے وہ لوگوں کو گمراہ کررہی ہے ۔مسٹر سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا ’’کانگریس کے پاس عوام کیلئے کوئی موضوع نہیں ہے اس لئے وہ اس طرح کے بلاوجہ معاملات کو اٹھارہی ہے۔‘‘ کانگریس صدر راہول گاندھی کی قیادت میں آج دارالحکومت دہلی میں پارٹی نے سی بی آئی ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس کے رہنما لوگوں کو اس پورے معاملے میں گمراہ کررہے ہیں۔ کانگریس نے حکومت پر سی بی آئی کے کام کاج میں مداخلت کا الزام لگایا۔