کانگریس کے حق میں خسرو پاشاہ کی انتخابی مہم

قاضی پیٹ ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) سابق ریاستی صدرنشین وقف بورڈ آندھراپردیش جناب خسرو پاشاہ بیابانی نے حال ہی میں تشہیر کمیٹی کانگریس کے رکن کی حیثیت سے نامزد ہونے کے بعد سے پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ آج قاضی پیٹ میں سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے خسرو پاشاہ نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان انہیں پارٹی کی تشہیری کمیٹی کی حیثیت سے منتخب کئے جانے کے بعد سے روڈ سوزش اور جلسوں میں شرکت کررہے ہیں، کل شام انہوں نے ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی ناگرجنا ساگر اور حلقہ اسمبلی حضورنگر میں سابق وزیر اوتم کمار ریڈی اور کے جاناریڈی کے جلسہ میں شرکت کیا اور خسرو پاشاہ بیابانی نے اردو گھر شادی خانہ میں کیلینڈر کی رسم اجرائی انجام دی اور ایک بڑے روڈ شو سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سیکولر جماعت ہے اور یہ جماعت مسلمانوں کی ہمدرد جماعت کہلائی جاتی ہے۔ بعدازاں مسٹر کے جاناریڈی نے بھی ناگرجنا ساگر حلقہ اسمبلی میں روڈ شو کیلئے خسرو پاشاہ بیابانی کو مدعو کیا اور وہ ایک بڑی ریالی میں شرکت کرتے ہوئے انتخابی جلسوں میں بھی مخاطب کیا۔

آبکاری عہدیداروں کے دھاوے
کلوا کرتی۔/23اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں شراب تیاری اور فروخت کے خلاف دھاوے کئے گئے۔ یہ بات ناگرکرنول آبکاری سپرنٹنڈنٹ جی سرینواس ریڈی نے بتائی۔الیکشن کے پیش نظر خصوصی دھاوے کئے جارہے ہیں جس کے سبب کئی ایک کیس سامنے آرہے ہیں۔ آج تک 7011 کیسس درج کئے گئے اور اتنے ہی افراد کو باونڈ اوور کیا گیا ہے۔ 8ہزار سات سو چار لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے اور 4لاکھ 84ہزار روپئے کے کالے گڑ کو ضائع کیا گیا ہے اور 42ہزار 320 کیلو گڑ کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ 184لیٹر شراب اور 5ہزار 6سو بیئر کے باٹلس کو ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 13 شراب کی دکانات کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔اس موقع پر آبکاری کے عہدیدار سی آئی کروتشا، رویندر ریڈی، خواجہ حسین وغیرہ موجود تھے۔