نلگنڈہ۔/30ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں قانون ساز کونسل نشست پر کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی تمام قائدین کی متحدہ کوشش کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کانگریس قائدین متحدہ طور پر کام کرتے ہوئے پارٹی کو 2019 کے انتخابات میں کامیابی دلائیں گے۔ رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ جدوجہد تلنگانہ میں سنجیدہ کوشش کرنے والے کانگریس قائد کو کامیاب بنایا گیا ہے۔ شریمتی اتم پدماوتی رکن اسمبلی کوداڑ نے کہا کہ ضلع میں کامیابی کا سہرا تمام سینئر قائدین کے سر جاتا ہے۔ پارٹی ایسی ہی حکمت عملی کے ذریعہ آئندہ بھی کام کرے گی۔ انہوں نے تمام قائدین سے اظہار تشکر کیا۔ڈپٹی فلور لیڈر اور رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ متحدہ کوشش اور جدوجہد سے کانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے برعکس ٹی آر ایس قائدین بالخصوص ریاستی وزیر برقی نے کانگریس قائدین کو لالچ، ہراساں کرتے ہوئے پارٹی میں شامل کروایا تھا۔ راج گوپال ریڈی سابق ایم پی و نومنتخبہ رکن قانون ساز کونسل نے کہا کہ ریاستی وزیر برقی پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔
مکتھل میں سردی کی لہر برقرار
مکتھل۔/30ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل ٹاؤن اور اطراف میں پچھلے ایک ہفتہ سے سردی کی لہر کے باعث چہل قدمی کرنے والوں اور کاروبار کرنے والوں میں کافی کمی دیکھی جارہی ہے اور رات کے اوقات میں سردی کی لہر کے باعث بازار جلد سنسان نظر آرہے ہیں۔