کانگریس کے امکانی امیدواروں پر تبادلہ خیال

محبوب نگر۔یکم فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپریل میں منعقد شدنی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں موزوں امیدواروں کے انتخاب کی تیاریوں کی غرض سے اے آئی سی سی نے محبوب نگر کیلئے الیکشن آبزرور کو روانہ کیا ہے ۔ا س کی اطلاع صدر ضلع کانگریس عبید اللہ کوتوال نے ضلع کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔ الیکشن آبزرور کی حیثیت سے ہاسن ( کرناٹک )کے ایم ایل اے منجو ناتھ کا تقرر کیا گیا۔ چنانچہ وہ مستقر محبوب نگر کے لکشمی گارڈن میں دو دن قیام کرتے ہوئے محبوب نگر پارلیمانی حلقہ کے ساتھ ساتھ اسمبلی امیدواروں کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں گے

اور امیدواروں کی درخواستیں بھی حاصل کریںگے ۔ ناگرکرنول حلقہ پارلیمان کا دورہ کرکے وہاں کے امیدواروں سے بھی تفصیلات اور درخواستیں حاصل کریں گے۔ صدر ضلع کانگریس نے مزید کہاکہ گیاس سلینڈروں کی تعداد 9 سے بڑھاتے ہوئے 12کردی گئی ہے۔ گیاس سلینڈرس پر سبسیڈی کیلئے آدھار کو بینک سے لنک کی منسوخی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں وزیر اعظم ، یو پی اے چیرمین سونیاگاندھی اور راہول گاندھی سے ضلع کے عوام کی جانب سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر صدر ضلع کانگریس اقلیتی سیل محمدتقی حسین تقی، محمدمقبول، لنگم نائک، بالا سوامی اور ستورراملو گوڑ ، چندرا کمار وغیرہ موجود ت