کاماریڈی /13 مئی ( فیاکس ) نامور افسانہ نگار و صدر انجمن ترقی اردو جناب رحیم انور نے کانگریس کی کامیابی ( میونسپل کاماریڈی کے انتخابات میں ) سابق ریاستی وزیر و ایم ایل سی جناب محمد علی شبیر کو مبارکباد پیش کی اور منتخب کونسلرس وارڈ نمبر 1 جناب محمدجمیل احمد وارڈ نمبر 3 ، فیروز سلطانہ ، مسعود علی کانگریس 17 جناب محمد امجد وارڈ نمبر 25 اور وارڈ ن نمبر 22 جناب ایم اے مجیب ( طیب ) مجلس کی کامیاب پر مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلمانوں کی فلاح و بہبودی کیلئے میونسپل میں موثر نمائندگی کریں گے ۔