نئی دہلی۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اے پی جے عبدالکلام 2012ء میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی حمایت کے ساتھ دوبارہ صدر جمہوریہ بن سکتے تھے لیکن کانگریس اور اس کی حلیفوں کی عدم تائید نے انہیں صدارتی دوڑ سے خود کو علیحدہ کرلینے پر مجبور کیا۔ مورخ راج موہن گاندھی کی تحریر کردہ کتاب میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔ کانگریس ویٹرن پرنب مکرجی کو پرتیبھاپاٹل کے جانشین کے طور پر 13 ویں صدر ہند کی حیثیت سے منتخب کیا گیا اور انہوں نے راشٹرپتی بھون کا باوقار منصب حاصل کیا۔