نئی دہلی ۔ /18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے توقع ظاہر کی کہ جمعہ کے دن نریندر مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں کامیابی ملے گی ۔ اگرچہ کہ بی جے پی کے حق میں فضاء مضبوط ہے ۔ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے جب پوچھا گیا کہ آیا اپوزیشن کو تحریک اعتماد میں کامیابی کا یقین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس نے کہا کہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد نہیں ہے ۔ لوک سبھا میں زعفر انی پارٹی کے 273 ارکان ہے ۔ سیشن سے قبل اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی پرامن طریقے سے چلائی جائے گی ۔ /20 جولائی کو تحریک عدم اعتماد پیش کیا جائے گا ۔
اقتدار کے نشہ میں چور بی جے پی اشتعال پھیلا رہی ہے :راہول
نئی دہلی، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی بھیڑ کی طرف سے کئے جا رہے مبینہ حملوں پر آج طنز کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور پارٹی اشتعال پھیلا رہی ہے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پہیلی کے ذریعے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا”میں اقتدار کی قطار میں سب سے آگے کھڑے طاقتور شخص کے سامنے خندہ زن ہوں۔میرے لئے ایک شخص کی طاقت اور اقتدار سب سے زیادہ اہم ہے ۔ میں اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے نفرت اور خوف کا استعمال کرتا ہوں اور جو سب سے کمزور ہے انہیں باہر کا راستہ دکھاتا ہوں اور انہیں کچل دیتا ھوں۔۔