کانگریس کونسلر کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کورٹلہ۔/2جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ 28 کے کونسلر شریمتی پشپلاوما دیوی جنہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی آج اپنے شوہر مسٹر پشپلا پربھاکر سابق چیرمین وینکٹیشور مندر و سینئر قائد کانگریس کے ساتھ حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کلواکنٹلہ کویتا کی موجودگی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان کے ہمراہ کورٹلہ کے ایم ایل اے جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ کے دعویدار مسٹر سیلم وینو، ڈاکٹر انوپ راؤ کے علاوہ ٹی آر ایس، مجلس کے کونسلر موجود تھے۔