کولہاپور ۔5 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر قائد پرتھوی راج چاوان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کانگریس کارکن کیمپس میں شرکت نہ کریں بلکہ سڑکوں پر آجائیں ۔ 2019ء کے عام انتخابات قریب آرہے ہیں ۔ چاوان کا یہ تبصرہ کانگریس کی مجلس عاملہ کے دہلی میں اجلاس کے چند دن بعد ہی منظر عام پر آیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کارکنوں کو کیمپوں میں شرکت کرنے کے بجائے سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہیئے ۔ سابق مرکزی وزیر چاوان نے چیف منسٹر مہاراشٹرا فرڈنویز پر مراہٹوں اور دھنگروں سے تحفظات کا تیقن دے کر اور انہیں اس سے محروم رکھ کر دھوکہ دہی کی ہے ۔