کلواکرتی میں اقلیتی قائد محمد شہنواز خان کا ادعا
کلواکرتی ۔ 28 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی بلدیہ الیکشن میں کانگریس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی پروز اپیل مسلم میناریٹی کانگریس قائدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا اور بتایا کہ گزشتہ 60 سال سے اگر کوئی جماعت مسلمانوں کی ہمدرد ہے تو وہ صرف کانگریس ہے ۔ کانگریس پارٹی باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہے ۔ پہلے کام کرتی ہے بعد میں ووٹ مانگتی ہے نہ کہ دیگر پارٹیوں کی طرح پہلے ووٹ مانگتے ہیں بعد میں کام کی بات کرتے ہیں ۔گزشتہ میعاد میں کانگریس کے سرپنچ سدرشن ریڈی نے ایک پیانل بناکر عوام کیلئے کئی ایک طرح کے فلاحی کام انجام دیئے ہیں جس میں کئی ایک بیوہ اور معذور لوگوں میں وظیفہ کی منظوری کم و پیش 1200 لوگوں کو پلاٹس دے کر اس کی تعمیر کیلئے رقم کی منظوری عمل میں لائی اور سینکڑوں عوام کو سلنڈرس دلوائے گئے ۔ قدیم و جدید قبرستانوں کی حصاربندی کی گئی ۔ اردو میڈیم مدارس کیلئے جدید بلڈنگ تعمیر کئے گئے جبکہ علحدہ لائربیری اور لیاب کیلئے 50 لاکھ سے جدید تعمیر کی جارہی ہے ۔
اسی طرح سے کئے ایک کام کانگریس پارٹی خاص کر مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے 4 فیصد تحفظات دیکر انہیں ہر ایک طرح سے آگے بڑھانے میں عمل کررہی ہے ۔ لہذا یہ تمام مسلمانان نے کلواکرتی کی پرزور اپیل ہیکہ کثیر تعداد میں ووٹ ڈالتے ہوئے ہمارے تمام نمائندوں کو کامیاب کریں اور بھی آگے ترقی کیلئے کانگریس کا ساتھ دیں اور بتایا کہ صرف اور صرف ایک سیٹ کیلئے 19 سیٹوں کی تائید کیونکر کررہی ہے سمجھ سے باہر ہے جبکہ تقریباً 6 وارڈ ایسے ہیں جہاں پر مسلمانوں کے اجتماعی ووٹ امیدوار کی جیت کیلئے یقینی سمجھے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر میناریٹی صدر محمد شہنواز خان ، محمد مقبول احمد ، محمد اعجاز ، محمد ظہیر ، نرنجن ، رمنا ، چندو ، محمد علی وغیرہ موجود تھے ۔