نریندر مودی اور کے سی آر چند لوگوں کیلئے کام کررہے ہیں ، راہول گاندھی کا خطاب
ونپرتی ۔ یکم اپریل ( محمد یعقوب علی رپورٹ ) کانگریس پارٹی ہندوستان سے غربت کے خاتمہ کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کرے گی جس سے یہاں کے کروڑوں غریب خاندانوں کو فائدہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے کیا ۔ آج مستقر ونپرتی میں کانگریس پارٹی کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا ۔ اس جلسہ عام سے راہوول گاندھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے پانچ سالہ عرصہ میں ہندوستان کو معیشت میں کافی کمزور کیا ہے ۔ نوٹ بندی ، جی ایس ٹی سے یہاں کے معیشت تباہ و برباد ہوئی ہے لیکن کانگریس پارٹی دوبارہ معیشت کو درست کرنے کیلئے اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اور نریندر مودی سرکار صرف چند افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے ۔ کسانوں ، نوجوانوں کو ہر اعتبار سے کمزور کیا ہے ۔ خاندانی حکمران کی ہے ۔ کانگریس پارٹی ہندوستان کے ہر غریب و متوسط نوجوان بیروزگار خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے روزگار طمانیت اسکیم شروع کرے گی ۔ نریندر مودی نے 2014ء انتخابات سے پہلے کالا دھن کے خاتمہ کرتے ہوئے ہر فرد کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ ڈالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ سب جھوٹ تھا لیکن کانگریس پارٹی وعدہ کررہی ہے کہ غریبوں کے اکاؤنٹ میں اپنے وعدہ کے مطابق ضرور رقم ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور کے سی آر کے دور میں ایک بیروزگار نوجوان کو روزگار کیلئے لون نہیں دیا گیا لیکن کانگریس پارٹی بیروزگار نوجوان کو فیاکٹری اورکاروبار کھولنے کیلئے لون فراہم کرے گی اور کسی قسم کی کوئی پرمیشن کی ضرورت نہیں لینی پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دیش میں خواتین کے تحفظ کیلئے ملازمتو ں اور سیاسی میدان میں 33فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات صرف کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے ۔ اس میں ٹیآر ایس کا کوئی رول نہیں ہے ۔ نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف صرف کانگریس پارٹی آواز اٹھا رہی ہے اور اٹھائے گی ۔ کانگریس پارٹی کی بی جے پی اور نریندر مودی کے خلاف آواز اٹھانے پر نریندر مودی کی نیند حرام ہوئی ہے ۔ کے سی آر نے نریندر مودی پر ہر اعتبار سے ساتھ دیا ہے جس ایس ٹی ، نوٹ بندی ، صدر جمہوریہ کے انتخابات اور بہت سے چیزوں میں ٹی آر ایس نے بی جے پی کا ساتھ دیا ہے ۔ کانگریس پارٹی اس کے خلاف آواز اٹھائی تو ٹی آر ایس پارٹی بی جے پی کا ساتھ دیتی آئی ہے ۔ پارلیمانی انتخآبات میں اگر عوام ٹی آر ایس کا ساتھ دیتے ہے تو بی جے پی اور نریندر مودی کا ساتھ دینے کے برابر ہے ۔ کانگریس پارٹی کو ڈالا گیا ایک ایک ووٹ نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانے کا کام کرے گا ۔ نریندر مودی نے دیش کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے ۔ کانگریس پارٹی ایک ہندوستان چاہتاہے دو ہندوستان نہیں ۔ اس موقع پر کئی سینئر قائدین کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین آر کنٹیا ، بھٹی وکرامارکا ، چنا ریڈی ، جئے پال ریڈی ، ملو روی ، ومشی چندر ریڈی ، سید ابراہیم ، عبید اللہ کوتوال کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔