کانگریس میں کوئی ناراضگی نہیں : سدارامیا

بنگلورو 23 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد کانگریس میں ناراضگیوں کے دوران سابق چیف منسٹر سدارامیا نے آج کہا کہ پارٹی میں کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔ دو ارکان اسمبلی رمیش جرکی ہولی اور آزاد رکن آر شنکر کو ہفتہ کو کابینہ سے بیدخل کردیا گیا تھا ۔ رمیش کے بھائی ستیش جرکی ہولی ‘ ایم بی پاٹل اور چھ دوسروں کو کابینہ میں شامل کیا گیا تھا ۔ ناراضگی پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی کی زیر قیادت حکومت نے نو پارلیمانی سکریٹریز کا تقرر عمل میں لایا ہے اور 19 ارکان اسمبلی کو مختلف بورڈز اور کارپوریشن کے صدور نشین نامزد کیا ہے ۔ سدا رامیا نے آج کہا کہ تبدیلیوں کے باوجود پارٹی میں کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔