کانگریس میں انٹونی رپورٹ پر انتخابات کے بعد غور کا امکان

نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسا لگتا ہے کہ کانگریس پارٹی لوک سبھا انتخاب میں شکست پر انٹونی پیانل کی رپورٹ پر غور کرنے میں جلد ی میں نہیں ہے ۔ پارٹی ترجمان شکیل احمد نے کہا کہ پارٹی اس رپورٹ پر دو ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد غور کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر غور کرنے کا فیصلہ پارٹی صدر کرینگی تاہم اس پر غور ضرور کیا جائیگا۔