نظام آباد:28؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری مسٹر این رتناکر نے کل دہلی میں نائب صدر کل ہند کانگریس مسٹر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ مسٹر راہول گاندھی نے خصوصی طورپر مسٹر رتناکر کو دہلی طلب کرتے ہوئے ریاست کی سیاسی صورتحال اور ضلع کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں ضلع کے دورہ کے موقع پر ڈچپلی میں جلسہ کے اختتام کے بعد بھی مسٹر راہول گاندھی نے رتناکر کو جلسہ کے بعد خصوصی طورپر بات چیت کی اور اس وقت انہیں دہلی میں ملاقات کیلئے ہدایت دی تھی اور انہیں دہلی طلب کرتے ہوئے ان سے سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ضلع میں پارٹی کو مستحکم کرنے اور نوجوان نسل کو پارٹی کی طرف راغب کرنے کیلئے ہدایت دی۔ مسٹر رتناکر نے دہلی سے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی ہدایت دی اور تلنگانہ ریاست میں پارٹی کو مستحک کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔