کانگریس قائدین پر جھوٹے بیانات دینے کا راجندر راٹھور کا الزام

جئے پور۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے وزیر برائے امورمقننہ راجندر راٹھور نے کانگریس قائدین پر ’’جھوٹے بیانات دینے اور عوام کو گمراہ کرنے ‘‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ راٹھور نے کہاکہ کانگریس قائدین بنیادی سیاست کو بھی نہیں سمجھتے اور برسراقتدار آنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ صدر کانگریس نے ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ریاست میں دوبارہ برسراقتدار آنے کے خواب دیکھ رہی ہے اور اسی کیلئے سرگرم ہے۔ تاہم راٹھور نے کہا کہ قانون تعزیرات ہند کے تحت فوجداری مقدمات درج کرنے سے ریاست میں بی جے پی دوراقتدار میں خواتین کے خلاف جرائم کی تعداد میں کمی آئی ہے۔