گاندھی نگر ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی کے تقریباً 300 کارکنوں اور قائدین کو آج یہاں اس وقت حراست میں لیا گیا جب انہوںنے زرعی قرض معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں اسمبلی کامپلکس کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ گجرات کانگریس نے کسانوں اور اپرٹی ورکرس کو ستیہ گرہ چھاؤنی پر جمع کیا تھا تاکہ زرعی قرض معاف کرنے کے مطالبہ کے سلسلہ میں ریاست کی بی جے پی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔