کوہیر۔25اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر وائی نروتم تلگودیشم پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے کوہیر منڈل کے مختلف مواضعات مدری‘ راج نلی ‘ گرجواڑہ ‘ بچارا گڑ‘ ماچرریڈی پلی ‘ سجاپور‘پرساپلی ‘بلال پور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکے ہیں ۔ اب ریاست مخالف حکومت کی لہر چل رہی ہے ۔ 2009ء کے عام انتخابات میں حکومت نے کسانوں سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ کسانوں کو 9گھنٹے مفت برقی سپلائی کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن صرف 7گھنٹے سپلائی کی جارہی ہے ۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی عوامی زندگی صرف شعبہ زراعت سے وابستہ ہے یہاں کے کسان کو نہ ہی ندی کا پانی ‘ نہ تالاب کا پانی میسر ہے ۔ دیہاتوں کے عوام نے بیروزگاری کے سبب نقل مقام کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ انہوں نے ڈاکٹر جے گیتا ریڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو عوامیمسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی کوئی شخص ان سے راست طور پر مل سکتا ہے ۔ آج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کئی ایک تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار سڑکوں پر گھوم رہیہیں ‘ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ایم بی اے ‘ بی کام تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان آٹو چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں یا پھر ترکاری فروخت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ کو آپ کی خدم تکرنے کا ایک موقع دیں کہتے ہوئے عوام سے تلگودیشم پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر دشرتھ ریڈی سینئر قائد تلگودیشم محمد شوکت علی ‘ سابق صدرنشین کوہیر منڈل ‘عبدالصمد پہلوان ‘ محمد محسن ‘ ریاض الدین ‘ محمد عبدالوحید سابق ڈپٹی سرپنچ کوہیر ‘ محمد جلیل احمد کوآپشن ممبر ‘ نرسملو سابق ضلع پریشد رکن کوہیر منڈل کے علاوہ پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔