کانگریس اور بی جے پی کے راست مقابلے کے علاقوں سے راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کے گریز کا الزام

نئی دہلی ۔ 8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی اور ان کی ہمشیرہ پرینکا گاندھی وڈرا راجستھان کے ان مقامات کا دورہ نہیں کررہے ہیں جہاں بی جے پی اور کانگریس کا راست مقابلہ ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کجریوال نے آج دعویٰ کیا کہ یہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان راست مقابلہ بن گئی ہے ۔ پرینکا گاندھی کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم کا یہاں شمال مشرقی اور جنوبی دہلی کے انتخابی حلقوں میں اپنے امیدواروں کی تائید میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت میں اپنا وقت ضائع کریں گی ۔ یہاں کی انتخابی مہم راجستھان اور مدھیہ پردیش سے مختلف ہے ۔