کانگریس اور بی جے پی کے راست مقابلے کے علاقوں سے راہول اور پرینکا کا گریز ، کجریوال کا الزام

نئی دہلی ۔ 8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی اور ان کی ہمشیرہ پرینکا گاندھی وڈرا راجستھان کے ان مقامات کا دورہ نہیں کررہے ہیں جہاں بی جے پی اور کانگریس کا راست مقابلہ ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کجریوال نے آج دعویٰ کیا کہ یہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان راست مقابلہ بن گئی ہے۔ پرینکا گاندھی کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم کا یہاں شمال مشرقی اور جنوبی دہلی کے انتخابی حلقوں میں اپنے امیدواروں کی تائید میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت میں اپنا وقت ضائع کریں گی ۔

پولیس کا گاندربل میں جنگجوؤں کا ایک کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ
سری نگر، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر پولیس نے بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں جنگجوؤں کی ایک کیمپ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر گاندربل کے گگن گیر علاقے میں جنگجوؤں کی ایک کیمپ کو تباہ کیا گیا اور وہاں ہتھیاروں کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد کو بھی بر آمد کیا گیا۔