یادگیر /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر میں انڈین یونین مسلم لیگ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مبین حیدر منعقد ہوا ۔ جس میں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار بی وی نائک کی تائید کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقامی مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کرناٹک میں خاص کر علاقے حیدرآباد کرناٹک میں 371(J) کا نفاذ ، ریلوے ڈیویژن کوچ فیاکٹری ای ایس آئی ، سرکاری میڈیکل کالج و دیگر اسکیمات کے ذریعہ اس علاقے کو ترقی دی ہے ۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ نے ریاست کرناٹک کے کانگریس صدر جی پرمیشور کا موصولہ مکتوب پڑھ کر سنایا جس میں مسل لیگ کے مطالبات کو مانتے ہوئے کانگریس پارٹی سے انڈین یونین مسلم لیگ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ اس موقع پر حاجی کریم عبداللہ بن احمد چاوش کے علاوہ مسلم لیگ کے دیگر عہدیداران موجود تھے ۔