کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

جگتیال 24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کی تشکیل سونیا گاندھی کے مرہون منت ہے کانگریس کی پالیسیوں اور کئی ایک مراعات کی فراہمی سے کئی مسلم نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے علاوہ ملازمتوں میں مواقع فراہم ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز گانگریس پارٹی ضلعی تشہیر کمیٹی کنوینر جناب عبدالصمد نواب نے جگتیال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ کانگریس دور حکومت میں ہر غریب بے گھر افراد کو بلامذہب و ملت مکانات کی فراہمی آروگیا شری اسکیم کے ذریعہ مفت علاج اور وظیفہ پیرانہ سالی ۔ بیوہ و معذورین کو وظائف کی فراہمی کانگریس پارٹی نے ہی دیا ہے ۔ مسلمان فرقہ پرست جماعتوں کے بہکاوے میں نہ آئیں اور ایک سیکولر جماعت کانگریس کو اقتدار میں لانے کی خواہش کی ۔ اس سلسلے میں کانگریسی امیدوار حلقہ اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی اور رکن پارلیمان نظام آباد امیدوار مدھو گوڑ یشکی کے علاوہ حلقہ کورٹلہ سے کومی ریڈی راملو کو کامیاب بنانے کیلئے خواہش کی ۔ اس موقع پر حلقہ جگیتال میں محلہ عثمان پورہ ڈاکٹر گورے میاں چوراستہ بتاریخ 26 اپریل بروز ہفتہ 8.30 بجے شب میناریٹی کانگریس جگتیال کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کو تحریک مسلم شعبان کے صدر مشتاق ملک مخاطب کریں گے اور اسی تاریخ کو 6.30 بجے شام کورٹلہ شہر میں تحریک مسلم شبان مشتاق ملک کا خطاب ہوگا ۔ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے سراج الدین منصور ، جاوید ڈی سی سی نائب صدر مرزا محمد بیگ نہال احمد کانگریسی قائد نے خواہش کی ۔