کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

بچکنڈہ۔ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کے ایم ایل سی مسٹر راجیشور راؤ نے جکل حلقہ کے پانچ منڈلوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخاب میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کی ترقی کیلئے پابند عہد ہے اور اقلیتیں بالخصوص مسلمانوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ اس طرح کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے تلنگانہ ریاست کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے ہمیں مشکور ہونے کا موقع دیا ہے۔ اب اظہار تشکر کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے اور مزید کہا کہ 13 ، 14 ،15،16 وارڈ کیلئے ایم پی ٹی سی انتخاب میں نوشہ ناٹک موتی بائی کو کامیاب بنائیں۔