شادنگر ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع محبوب نگر کے کوتہ کوٹہ منڈل سے تعلق رکھنے والے دونوں میاں بیوی کو وظیفہ کی عدم منظوری سے دلبرداشتہ ہو کر فوت ہوجانے کی اطلاع پاکر محبوب نگر کے کوتہ کوٹہ روانہ ہونے والے کانگریس پارٹی ارکان اسمبلی کے وفد کا ڈی سی سی صدر عبیداللہ کوتوال اور سابقہ رکن اسمبلی شادنگر چولہ پلی پرتاب ریڈی نے خیرمقدم کیا ۔ ایم ایل ایز نے وفد میں شریمتی ڈی کے ارونا ، جانا ریڈی ، جیون ریڈی ، رام موہن ریڈی ، چیٹم رام ریڈی ، سنپت کمار ، شریمتی پدماجا ریڈی ، سری کانت کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔