کانٹیننٹل ہاسپٹل میں ہیپاٹیٹیز بی کیمپ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کانٹیننٹل ہاسپٹلس اور اداکارہ سمانتھا این جی او تنظیم پراتیوشا نے 8 اکٹوبر کو ہاسپٹل کے احاطہ میں بچوں کے لیے ہیپاٹیٹیز بی ٹیکہ اندازی اور شعور بیداری کیمپ کا بچوں کے لیے انعقاد عمل میں لایا ۔ ڈاکٹر انجول دیال اور ڈاکٹر سری کانت کونا سینئیر پیڈیا ٹرکس کنسلٹنٹس نے بچوں کو ہیپاٹیٹز کی دوا پلائی ۔ ڈاکٹر انجول نے ہیپاٹیٹیز بی کو دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا اور زبردست ہلاکت خیز مرض بتایا اور کہا کہ ہر سال اس مرض سے پانچ ہزار ہلاکتیں واقع ہوتی ہیں ۔ تلگو اداکارہ سمانتھا نے اس کاز میں تعاون کے لیے ڈاکٹر گرو رین ریڈی اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ہیپاٹیز بی کے متعلق شعور بیداری میں ہر ایک سے حصہ لینے کی گذارش کی ہے ۔ ڈاکٹر گرو این ریڈی صدر نشین کانٹیننٹل ہاسپٹل نے اداکارہ کے مشن کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اس مرض سے 40 ملین افراد متاثر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غریب معصوم بچے اس مرض سے واقف نہیں ہوتے ۔ انہوں نے ایک دوسرے کے برش ، استعمال سے گریز کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹیٹز بی دوا جگر کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 67229999 اور ٹال فری نمبر 1800-108-1007 پر ربط کریں ۔۔