کانٹیننٹل ہاسپٹلس کو بین الاقوامی ’گولڈ سیل ‘ کا حصول

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : کانٹیننٹل ہاسپٹلس جے سی آئی ( جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل ، یو ایس اے ) کی جانب سے مسلمہ اور ہندوستان ، ریاست تلنگانہ میں پہلا ہے اور دنیا میں پہلا ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل ( معہ آنکولوجی ) ہے ، جس نے 2 سال سے کم عرصہ میں ’ بین الاقوامی ایکریڈیشن ‘ جے سی آئی حاصل کیا ہے ۔ عصری آلات سے لیس دیکھ بھال صحت کا عمل اور مریضوں کی معیاری دیکھ بھال کے لیے عالمگیر سطح پر نمائندگی کررہا ہے ۔ ماہر عملہ اور انتظامیہ مریضوں کی بہتری کے لیے مسلسل باہمی کوششوں میں مصروف ہے ۔ مریضوں پر توجہ دینے کے معیارات کی اعلیٰ پیمانہ پر تعمیل کے لیے جے سی آئی نے خصوصی طور پر اس ہاسپٹلس کو تسلیم کیا ہے ۔ کلینکل کیر اور آرگنائزیشنل انتظامی معیارات دونوں شامل ہیں اس طرح بین الاقوامی طور پر مریضوں کے تحفظ کے مقاصد ، مریضوں کے اسیسمنٹ ، انیستھیسیا اور سرجیکل کیر ، میڈیکیشن مینجمنٹ اینڈ یوز ، انفیکشن کنٹرول ، پیشنٹ اینڈ فیملی رائٹس اینڈایجو کیشن کے معیارات پر مکمل کنٹرول رکھتاہے ۔ مہمان اعزازی ڈاکٹر پربھو ونایگم مینجنگ ڈائرکٹر جے سی آئی ( ایشیاپیسفیک ریجن ) صحافتی نمائندوں سے ملاقات میں شریک تھے جو ہوٹل تاج کرشنا پر منعقد تھی ۔ اس طرح ’’گولڈ سیل ‘‘جے سی آئی کا توصیف نامہ بین الاقوامی طور پر تسلیم کئے جانے پر ڈاکٹر گرو این ریڈی ، چیرمین و ایم ڈی کانٹیننٹل ہاسپٹلس کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ریڈی نے کہا کہ ہم کو ایکریڈیشن کا حاصل ہونا انڈارسمنٹ کی حیثیت رکھتاہے جو کہ ہم کو اپنے مریضوں کے لیے مناسب دیکھ بھال کو بہتر طور پر فراہم کرنے کا باعث ہوگا ۔ یہ حصولیابی ہماری مشقوں ، قدر و قیمت ، مریضوں کے آرام اور بین الاقوامی بھروسہ کا اہم حصہ ہے ۔۔