حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ یوسف گوڑہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ پرساد جو ایس بی ایف سے وابستہ کانسٹیبل تھا ۔ یوسف گوڑہ پولیس کوارٹر میں رہتا تھا ۔ اس کانسٹیبل کی شادی سال 2013 میں رمیہ نامی لڑکی سے ہوئی تھی ۔ پرساد ہائی کورٹ میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ معمول کی طرح کل وہ اپنے مکان میں سو رہا تھا کہ ڈھائی بجے کے قریب اس کی بیوی نے اسے نیند سے جگایا تاہم اس کی صحت اچانک بگڑ گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔