کانسٹبل کے بعد اب ملر کے ہاتھوں ایک 10سال بچہ زخمی ہوگیا

موہالی17 مئی(سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل -8 میں کنگز الیون پنجاب کے دھماکہ خیز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے شاٹ سے 10 سال کا بچہ بے ہوش ہو گیا اور علاج کے لئے اس اسپتال میں داخل کروانا پڑا۔واقعہ ہفتہ کو موہالی میں کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپرکنگس کے درمیان ہوئے میچ کے پہلے کی ہے۔ذرائع کے مطابق بھوپال کا رہنے والا سدھارتھ اپنے والد کے ساتھ میچ دیکھنے گیا تھا۔میچ سے پہلے ملر پل شاٹ کی پریکٹس کر رہے تھے۔ملر کے ایک شاٹ پر گیند براہ راست سدھارتھ کے سینے پر لگی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔واضح رہے کہ اسی سیشن میں ایک میچ کے دوران جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر کے چھکے سے کولکتہ پولیس کے کانسٹیبل آلوک کی دائیں آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی۔پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیوجی ایس سندھو (ریٹائرڈ) نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔فی الحال سدھارتھ کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔قبل ازیں کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کولکتہ میں ہوئے میچ میں آندرے رسل کی گیند پر ڈیوڈ ملر نے زوردار چھکا لگایا تھا۔گیند باڈر کے قریب ڈیوٹی پر تعینات آلوک کی دائیں آنکھ پر لگی تھی۔اس کے بعد انہیں فوری طور پر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (کیب) کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔بعد میں انہیں علی پور میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔اس واقعہ پر ڈیوڈ ملر نے ٹویٹ کر افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ خود بھی اس سے حیران ہیں۔