نئی دہلی ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی کھلاڑی رشی کیش کانتکر نے آخرکار اپنے کرکٹ کریئر کو خیرباد کہہ دیا تاکہ مستقبل قریب میں کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ 40 سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمن اور پارٹ ٹائم آف اسپنر نے اپنے فیصلے سے بی سی سی آئی کو گزشتہ روز واقف کرایا ہے۔ کانتکر جو اپنے تین سالہ انٹرنیشنل کریئر میں ہندوستان کی 2 ٹسٹ اور 34 او ڈی آئیز میں نمائندگی کی، انھیں ثقلین مشتاق کے خلاف اُن کی میچ وننگ باؤنڈری کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جو محمد اظہرالدین زیرقیادت ٹیم انڈیا کی پاکستان کے مقابل جنوری 1998ء میں ڈھاکہ میں یادگار جیت ثابت ہوئی تھی۔