کام کے دوران مزدور کی موت

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ منسٹرس روڈ پر کام کے دوران ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 22 سالہ ملیش جو حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اینڈ سیوریج بورڈ کے مرمتی کاموں میں مصروف تھا ۔ 12 فٹ گہرے گڑھے میں دب کر ہلاک ہوگیا ۔ ملیش اپنے ایک ساتھی مزدور نرسمہلو کے ہمراہ منسٹر روڈ پر مرمتی کاموں میں مصروف تھا ۔ ان دونوں مزدوروں کے کنٹراکٹر کا نام اوپیندر بتایا گیا ہے ۔ ملیش رات دیر گئے 12 فٹ گہرے گڑھے میں کام کر رہا تھا کہ وہ مٹی کے نیچے دب کر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔