اسلام آباد۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سینئر بیٹسمین مصباح الحق گزشتہ چار پانچ برسوں کے دوران برصغیر سے باہر ون ڈے میچوں میں ایشیا کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں ہندوستانکے ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے مصباح الحق کو سست بیٹنگ کی وجہ سے شائقین کرکٹ زیادہ پسند نہیں کرتے لیکن انہوں نے حالیہ سالوں میں عمدہ بیٹنگ کی بدولت ناقدین کو خاموش کر دیا تفصیلات کے مطابق مصباح الحق اس وقت برصغیر سے باہر ون ڈے کرکٹ میں کامیاب ترین ایشیائی بیٹسمینوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 44 اننگز میں 60.67 کی اوسط سے 1820 رنز بنا رکھے ہیں ہندوستان کے ویراٹ کوہلی 57 اننگز کھیل کر 43.74 کی اوسط سے 2143 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں گوتم گھمبیر تیسرے، دھونی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔