حیدرآباد 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آل انگلینڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے تاریخی سنگلز ٹائیٹل کے حصول کے موقع پر محرومی کے بعد ہندوستان کی اسٹار شٹلر سائینا نہوال نے کہا ہے کہ تمام بڑے ٹائیٹلز کیلئے اپنی کامیابی کے مقصد سے محنت و جدوجہد جاری رکھیں گی ۔ باوقار آل انگلینڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپس کے فائنل تک رسائی کے معاملہ میں سائنا نہوال پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ فائنل میں انہیں اسپین کی کیرولائینا مارٹن کے مقابلہ شکست ہوگئی تھی۔ سائینا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’جی ہاں ہمیشہ پر سکون اور محتاط رہتی ہوں۔ بڑی کامیابی حاصل کرنے کے خیالوں میں کھیل پر اپنی توجہ دلچسپی نہیں کھوتی ۔ عالمی نمبر دو بیڈ منٹن کھلاڑی سائینا برمنگھم میں منعقدہ ویمنس سنگلز کے فائنل کے افتتاحی کھیل میں سبقت حاصل کرنے کے باوجود آخری مرحلہ میں شکست سے دوچار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جی ہاں یہ وہی حقیقت ہے۔ اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود (بدقسمتی تھی) لیکن آخر اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ بھاری توقعات وابستہ رکھنے کے سبب منزل نہیں ملتی ۔ میں نے بھر پور کوشش کی لیکن کھیل میرے ہاتھ سے نکل چکا تھا ۔ حالانکہ کیرولائینا کو ماضی میں تین مرتبہ کیرولاینا کو میں اونچی سطح پر شکست دے چکی ہوں ۔ لیکن وہ دن حقیقت میں اُس (کیرولینا) کا تھا‘‘۔