کامران اکمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں

لاہور ، 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے اور نیشنل ٹی20 کپ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود کامران اکمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے ۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹاپ اسکورر کامران اکمل کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔